English-Urdu Dictionary

Browse English words with Urdu meanings and word types

English Word Type Urdu Meaning
Miosis انقباض حدقہ، آنکھ کی پتلی کا سکڑاؤ
Miotic قابض حدقہ ۔ انقباض حدقہ سے متعلق یا اسے پیدا کرنا ۔
Miously Adverb پرہیز گارانہ ۔ احتیاط سے ۔ محتاط طریقے سے ۔
Mips Noun ایک سیکنڈ میں لاکھوں ہدایات ۔ کمپیوٹر کے کام کی تیز رفتاری ناپنے کا طریقہ ۔
Miqdam Name مقدام : دلیر ۔ بہادر ، شجاع ۔
Miqteza Name مقتصا ۔ پسند کیا گیا ۔
Miquelet Noun کیٹالونی ڈاکوﺅں کی جماعت کا رکن ۔ ہسپانوی گوریلا ۔
Mir Name میر : سردار ۔ ہادی ۔ افسر ۔
Mir aman Noun, Name, Literary, Historical میر امن کا اصل نام میر محمد امان اور تخلص امن تھا۔ آپ نے باقاعدہ شاعری کبھی نہیں کی۔ آپ دہلی میں پیداہوئے اوریہیں پروان چڑھے ۔ فورٹ ولیم کالج کے شعبہ ہندوستانی کے سربراہ ڈاکٹر گل کرائسٹ نے کالج میں ملازم رکھ لیا۔ اور قصہ چہار درویش (فارسی) سلیس نثر میں لکھنے پر مامور کیا۔ چنانچہ ان کی فرمائش پر 1801ء میں باغ و بہار لکھنی شروع کی۔ 1802 میں مکمل ہوئی اور 1803ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ میر امن کی دوسری کتاب گنج خوبی ہے
Mir bahadur ali hussaini Noun, Name, Literary, Historical میر بہادر علی حسینی فورٹ ولیم کالج کے میر منشی تھے۔ شاعر بھی تھے اور نثر نگار بھی،انھوں نے فورٹ ولیم کالج کے زمانہ میں کئی کتابیں لکھیں، جو کہ مندرجہ زیل ہیں۔ ”نثر بے نظیر، اخلاق ہندی، تاریخ آسام اور رسالہ گلکرسٹ“ جو گلکرسٹ کی کتاب ”ہندوستانی زبان کے قواعد “ کا خلاصہ ہے۔
Mir sher ali afsos Noun, Name, Literary, Historical میر شیر علی افسوس کے آباو اجداد ایران سے آکر ہندوستان میں آباد ہوئے۔ افسوس دہلی 1737ء میں پیدا ہوئے، 1809ء کلکتہ میں ان کا انتقال ہوا۔ فورٹ ولیم کالج کے زمانہ میں میر شیر علی افسوس نے دو کتابیں تصنیف کیں١) باغ اردو) آرائش محفل ”باغ اردو “ شیخ سعدی کی گلستان کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں سادگی کی کمی ہے، دوسر ی کتاب میں سلاست اورروانی اور بے تکلفی اس کتاب کا خاصہ ہے۔
Mir taqi mir Noun, Name, Literary, Poetical, Historical میرتقی میر کی شاعری کا اہم بنیادی عصنر غم سب سے نمایاں ہے۔میر کا غم آفاقی نوعیت کا ہے جس میں غم عشق سے لے کر غم دنیا کا احوال موجود ہے۔ انہوں نے جو کچھ محسوس کیا بڑی صداقت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ان کی شاعری اپنے تجربات اور احساسات کاصحیح اور سچا اظہار ہے۔ان کے اشعار جو بھی پڑھتا ہے اس کے دل میں اتر جاتے ہیں۔میر کی شاعری ہندی اور ایرانی تہذیب کی آمیزش کی بہترین مثال ہے۔
Mir zafar ullah khan jamali Noun, Name میر ظفر اللہ خان جمالی ،صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم ہیں۔ انتخابات 2002اکتوبر کے نتیجے میں ان کو پارلیمنٹ نے 21 نومبر 2002 میں وزیر اعظم منتخب کیا۔ لیکن میر ظفر اللہ خان جمالی نے 26 جون 2004ء کو استعفٰی دے دیا۔ عام طور پر خیال ہے کہ اس استعفٰے کی بنیادی وجہ چودھری خاندان سے چند باتوں پہ اختلاف ہے۔
Mira Name میرا ۔ شہزادی ۔ بے حد خوبصورت ۔
Mirab Name میراب : پانی کا نگران ۔
Mirabelle Noun آلوچے کی ایک قسم ۔آلوچے کا پھل ۔ آلوچے سے کشید کی جانے والی شراب ۔
Mirabile rete Noun شریانی جال جو کسی شریان کے تقسیم ہونے کے نتیجہ میں بنتا ہے اور پھر دوبارہ ایک شریان بن جاتی ہے
Mirabilis Noun گل عباسی ، لالہ عباسی ، پتر آچھو ، کرشنا کلی
Miraci d مریسل ڈی ۔ لوکنتھون ۔
Miracle Verb کرامات کے ذریعے ظاہر کرنا ۔
Miracle drug Noun, Adjective ایک دوا اکسیریا ۔ ایک انقلاب انگیز دوا ۔ امرت ۔ معجزاتی علاج ۔
Miracle play Noun اَنجیل کے واقعات کے بارے میں
Miracle player Noun قرون وسطی کا مذہبی ناٹک کرنے والا ۔
Miracle playing Noun (قرقن وسطی کا) مذہبی ناٹک کرنا ۔
Miracleplay Adjective تورات ۔ انجیل کی روایات اور اولیا کی کرامات پر مبنی معجزاتی ڈرامے ۔
Miracles are to those who believes in them Idiom معجزے انہیں کے لیے جن کو ان پر اعتقاد ہوا ۔
Miracular Adjective معجزات سے متعلق ۔ معجزہ نما۔
Miraculism Noun معجزات میں عقیدہ ۔
Miraculize Verb معجزہ سمجھنا ۔
Miraculous Adjective مُعجزانہ ۔ اعجازی ۔کرامَاتی ۔ اعجاز خیز ۔ مُعجزاتی ۔ حیرَت زا