English-Urdu Dictionary

Browse English words with Urdu meanings and word types

English Word Type Urdu Meaning
Dial up Adjective ڈائیل اپ ۔ کنکشن پر مشمتل ہونا کنکشن کا یا بذات خود ایسا کنکشن جو ڈیڈیکیٹڈ سرکٹ یا کسی دوسرے قسم کے پرائیویٹ نیٹ ورک کے بجائے پبلک سوئچڈ ٹیلیفون نیٹ ورک استعمال کرتا ہے ۔
Dial up access Noun ڈائیل اپ ایکسیس ۔ ڈیٹا کمیونیکیشنز نیٹ ورک سے پبلک سوئچڈ ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ذریعے رابطہ ۔
Dial up networking Noun ڈائیل اپ نیٹ ورکنگ ۔ ریموٹ نیٹ ورک سے موڈیم کے ذریعے کنکشن ۔ ڈائیل اپ نیٹ ورک ٹیلی کمیوٹنگ میں استعمال ہوتا ہے تاہم یہ اصطلاح انٹرنیٹ سے رابطے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے ۔
Dial up service Noun ڈائیل اپ سروس ۔ مقامی یا ورلڈ وائیڈ پبلک سوئچڈ ٹیلیفون نیٹ ورک کے ٹیلیفون کنکشن فراہم کرنے والے جو انٹرنیٹ یا انٹرانیٹ ایکسیس ویب پیج کے ذریعے اشتہارات نیوز سروس ایکسیس یا سٹاک مارکیٹ اور دوسرے ریسورسز تک رسائی فراہم کرتے ہیں ۔
Dial writer
Dialator uterine Noun مفتاح الرحم ، رحم کو کھولنے والا
Dialect Noun بولی۔ مقامی زبان۔ لہجہ۔ اسلُوب کلام۔ طرزِ بیان۔ محاورہ۔
Dialect atlas Noun بولی ایٹلس ۔
Dialect studies Adjective کسی زبان کا مختلف لوگوں طبقات اور مختلف علاقوں میں مختلف لب و لہجے میں بولے جانے کے علم کا مطالعہ ۔
Dialectal Adjective بولی سے متعلق۔ بولی کا۔
Dialectally Adverb بولی کے لحاظ سے۔
Dialectic Adjective منطقی استدلال سے متعلق اگر چہ مختلف فلاسفہ کے نزدیک اس کے مختلف مفاہیم ہیں ۔
Dialectic materialism Noun اضدادی مادیت ۔
Dialectical Adjective مُنطقی مناظرے مُباحثے کے مُتعلِق ۔ جدلیت کے مُتعلِق ۔ جدلیاتی ۔
Dialectical materialism Noun جدلیاتی مادیّت۔ کارل مارکس اور فریڈرک اینجلز کا پیش کردہ فلسفہ۔
Dialectical meterialism Adjective جدلیاتی مادیت ۔
Dialectically Adverb عِلمُ الکلام کےلحاظ سے۔ جدلیات کے نقطہ نظر سے۔ منطقی طور پر۔
Dialectician Noun ماہر جدلیات۔ وہ طالب عِلم جو جدلیات میں تخصّص پیدا کر رہا ہو۔ کلامی۔ منطقی۔
Dialecticism Noun جدلیات۔ جدلیاتی تقریر یا تاثر۔ منطقی طرز بیان۔ منطق۔ علم الکلام۔
Dialectics Noun جدلیات ۔ علم الکلام ۔ علم مناظرہ ۔
Dialectolgical Adjective زبان دانی سے متعلق۔ مقامی زبانوں سے متعلق۔ بولیوں سے متعلق۔
Dialectologer Noun فرعی یا مقامی زبان کا ماہر ۔ زبان داں ۔
Dialectological Adjective جدلیات سے متعلق ۔
Dialectologist Noun زبان دان۔ مقامی لِسانیات دان۔ ماہر عِلم السنہ صغیرہ۔
Dialectology Noun زبان دانی۔ مقامی لسانیات۔ علم السنہ صغیرہ۔ بولیوں کا مُطالعہ۔
Dialer Noun زیر ارضی پیمائش کرنے والا ۔
Dialing Noun دھوپ گھڑی سازی ۔ بھاپ کی مقیاس کے ذریعہ پیمائش ۔
Dialist Noun دھوپ گھڑی ساز ۔ زیر ارضی پیمائش کا ماہر ۔
Diallage Noun ( بدیع ) تلخیص و استنتاج ۔
Dialled Verb نمبر ڈائل کیا ۔