English-Urdu Dictionary

Browse English words with Urdu meanings and word types

English Word Type Urdu Meaning
Geodaesia Noun علم تقسین الارض ۔
Geode Noun گھگر ۔ ایسا کھوکھلا پَتھر جِس میں معدنی شے کی تہ جمی ہو ۔ ایسے پَتھر کا جوف ۔
Geodesic Adjective مساحتِ ارض کا ۔ ارض پیمائی سے مُتعلِّق ۔ تقسیم الارضی ۔
Geodesic dome Noun مساحتِ ارضی گُنبَد ۔ بست سطحی رُخوں والا نِصف کُروی ڈھانچہ جو امریکا میں بِکمِنسٹَر فُلر نے تَشکیل دیا تھا ۔
Geodesic line Noun خطِ اقصر ۔ خطِ اصغر ۔ سطح ارضی پَر دو نُقاط کے درمیان سب سے کم فاصلہ یا خَط ۔
Geodesist Noun تقسیم ارض کا ماہر ۔
Geodesy Noun ارض پیمائی ۔ عِلمِ تَقسیمُ الاَرض ۔ اِطلاقی ریاضی کی وہ شاخ جِس کے ذریعے زمین کے وسیع قطعات کے شکل و رقبہ معلوم کیے جاتے ہیں ۔
Geodetic frame Noun کِسی طیّارے کے ڈھانچے میں ٹوکری کی بناوٹ کی طرح سُلاخیں لگانا تا کہ اِس کا پُورا ڈھانچا بوجھ کو سنبھال سکے ۔
Geodetic line Noun سطح ارض یا کِسی اور گول چیز پر دو نُقطوں کے درمیان سب سے چھوٹا فاصلہ ۔
Geodetical Adjective تقسیم الارض سے متعلق ۔
Geodetically Adverb تقسیم الارض کی روسے ۔
Geodic Adjective ارضیتی ۔ زمینی ۔ دھرتی سے مُنسلک ۔
Geodiferous Adjective کنکریلے پتھروں والا ۔
Geoduck Noun ایک بڑا ریگی صدفہ ۔
Geodynamics Noun ارضی حرکیات ۔ اندرونِ ارض اور قشرِ زمین پَر واقع ہونے والے قُدرتی عمل اور قُوتوں سے مُتعلّق عِلم ۔
Geogenic Adjective تکوین الارض سے متعلق ۔
Geogeny Noun علم تکوین الارض ۔
Geognost Noun ارضیات کا ماہر ۔
Geognostic Adjective ارضیات سے متعلق ۔
Geognostically Adverb ارضیات کی رو سے ۔
Geognosy Noun علمِ تَرکیبُ الارض ۔ علمِ طبقاتُ الارض ۔ ارضیات کی وہ شاخ جِس کا تعلّق زمین کے تَشکیلی اجزا اور زمین کے اندرونی حِصّے سے ہے ۔
Geogonic Adjective تشکیل ارض سے متعلق ۔
Geographer Noun جغرافیہ دان ۔ ماہر جغرافیہ ۔
Geographic Adjective جُغرافیائی ۔ علمِ جُغرافیہ سے مُتعلّق ۔
Geographic distribution Noun ارضیاتی انتشار ۔
Geographic geographical Adjective جغرافیائی ۔ جغرافی ۔
Geographic information system Noun جیو گرافک انفارمیشن سسٹم ۔ نقشے بنانے اور دیکھنے کے لیے ایک ایپلیکیشن یا ایپلیکیشنز کی سائیٹ ۔
Geographic mile Noun عرض بلد کا ایک دقیقہ ۔
Geographic tongue Noun زبان پر نقشہ بنا ہونا ، سوزش زبان کا خبیث ورم
Geographical Adjective عِلم جُغرافیہ سے تعلق رکھنے والا ۔ جُغرافیائی عرضِ بلد ۔