muzaffar hussain kandhalwi – Meaning and Explanation

Part of speech : Noun, Name, Islamic Law, Historical

Urdu Meaning (اردو معنی)

حضرت مولانا مُظفر حُسین صاحب کاندھلوی ؒ ۔ آپ مولانا محمُود بخش صاحب کے صاحبزادےتھے۔ آپکی تاریخ پیدئیش معُلوم نہیں ۔ سلسلہءنسب شیخ قُطب شاہ جا ملتا ہے۔ حضرت شاہ مُحمد یعقُوب مہاجر مکّی کے مُرید و خلیفہ اور حضرت سیّد احمد شہیِد کے صُحبت یافتہ ہیں۔ نہایت مُنکسر المزاج تھے۔ سامانِ سفر میں لوٹا ، لُنگی ، لکڑی اور مشکیزہ ہیشہ ساتھ رکھتے۔ عربی فارسی اور اُردُو کے شاعر تھے۔ عربی اور فارسی کی ۴۰ تصانیف یادگار ہیں۔ آپ نے سات حج پیدل کئے۔ ۲۳ جمادی الثانی ۱۲۸۲ ھ کو مکّہ مُعظمہ پُہنچے تو اِسہال شُروع ہو گئے۔

🔹 Roman Urdu