jang aazadi 1857 – Meaning and Explanation

Part of speech : Noun, Name, Historical

Urdu Meaning (اردو معنی)

ہندوستانیوں کی انگریز کے خلاف پہلی آزادی کی مسلح جنگ۔انگریزوں نے اس جنگ کو غدر کا نام دیا۔ جنگ آزادی ہند کا آغاز 1857ء میں بنگال میں ڈمڈم اور بارک پور کے مقامات پر ہوا جہاں دیسی سپاہیوں نے ان کارتوسوں کے استعمال سے انکار کر دیا جن میں ان کے خیال کے مطابق سور اور گائے کی چربی لگی ہوئی تھی۔ انگریزی حکومت نے انگریزی حکومت نے ان سپاہیوں کو غیر مسلح کرکے سپاہیوں کو دس سال قید با مشقت کی سزا دی گئی۔ دیسی سپاہیوں نے انگریز افسروں کو ہلاک کرکے ان قیدیوں کو آزاد کرا لیا اور میرٹھ سے دہلی کی طرف بڑھنے لگے

🔹 Roman Urdu